بنگلور،06؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چیف منسٹر کرناٹک مسٹر سدرامیا کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے شاہ آباد ٹاؤن کے معزز حضرات نے مطالبہ کیاہے کہ اردوکوکرناٹک کی دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے۔ مکتوب میں کہا گیا ہیکہ اردو داں طبقہ کا یہ دیرینہ مطالبہ ہے کیوں کہ اردو نہ صرف علاقہ حیدر آباد کرناٹک بلکہ ساری ریاست کرناٹک اور سارے ملک میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ ریاست کرناٹک میں کنڑا زبان کے بعد سب سے زیادہ بولی اور سمجھی جانے والی زبان ، زبان اردو ہی ہے۔ زبان اردو ساری دنیا میں بھی مقبولیت رکھتی ہے۔ یہ وہی اردوزبان ہے جس نے ہندوستان کی آزادی میں بھی نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ اردو کے ادیبوں ، شاعروں اور قؤلم کاروں نے بلا لحاظ مذہب و ملت زبان اردو کی آبیاری کی ہے۔ زبان اردو نے ہندوستانکی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور بڑھاوا دینے میں بھی بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ حاجی کریم،کامریڈمختارقادری،محمدادسماعیل، محمد ندیم، میر حسن ،ڈاکٹر انور ہاشمی، ؤ،اسحٰق عظیم صابری، ،الحاج عبدالرشید ،عبدالحئی قادری، نعیمالدین ، محمد اقبال، محمد اسماعیل و دیگر محبان اردو نے وزیر اعلی سے اپیل کی ہے کہ اردو کو کرناٹک کی دوسری سرکاری زبان بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے جلد از جلد اعلان کریں۔